Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 22, 2019 06:33 pm views : 262

Location : Abdullah Shah Gahzi

Karachi- Abdullah Shah Ghazi's urs celebrations begin
  • Urdu

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کی 1289 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سعیدغنی نے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع ہوگئیں، عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوا، جب ان کے مزار ہزاروں من عرق گلاب صندل اور کستوری سے غسل دیا گیا۔
صبح کے وقت صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کر کے عرس کا باقاعدہ آغاز کیا۔
عبداللہ شاہ غازی کے 1289 واں عرس مبارک میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے عرس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کے جوان مختلف مقامات پر تعینات ہیں، جو تین مختلف مراحل میں زائرئن کی تلاشی لینے پر مامور ہیں۔
مزار کے دونوں اطراف ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور زائرین کو پیدل مزار پر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ زائرین کی سہولت کیلئے دودھ شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگا دی گئیں اورمحکمہ اوقاف کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔
عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے دوران مزار پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے، مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ عرس کی تقریبات بائیس سے چوبیس اگست تک جاری رہیں گی۔چوبیس اگست کواختتامی تقریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چادرپوشی سے کریں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved