Aug 23, 2019 10:00 am
views : 244
Location : Domestic place
Kashmiris all set to protest against Indian move after Friday prayers
حریت قیادت کی اپیل، کشمیریوں کا آج کرفیو توڑ کر ریلیاں نکالنے کا اعلان
سرینگر میں آج حریت قیادت کی اعلان پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج ہو رہا ہے
یہ ظلم آخر کب تک، یہ بندشیں آخر کیوں، ظلم کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آن پہنچا، کشمیری آج کرفیو توڑ کر ریلیاں نکالیں گے۔ سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک مارچ ہو گا، جگہ جگہ چسپاں پوسٹرز میں حریت رہنماؤں نے شہریوں سے کرفیو توڑ کر نماز جمعہ ادا کرنے اور بھارتی قبضے کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔
قابض فوج نے کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں قدم قدم پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ موبائل سروس بند، انٹرنیٹ معطل، خوراک اور ادویات کی کمی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ جوان ہے، نوجوان بھارت سے وادی کا قبضہ چھڑانے کے لیے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک لے آئے ہیں۔