Aug 23, 2019 02:00 am
views : 280
Location : Domestic place
PM decides to appoint Fawad Chaudhry as spokesperson
وزیراعظم عمران خان کا فواد چوہدری کو ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا، فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جب کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فاٹا انتخابات مکمل ہونے کے بعد افتخار درانی بھی “سائیڈ لائن” کردیے گئے، افتخار درانی بطور معاون خصوصی وزیراعظم آفس میں دفتر میں نہیں بیٹھتے جب کہ گزشتہ کابینہ اجلاسوں میں افتخار درانی کو مدعو کیا گیا ہے۔