Aug 23, 2019 05:43 am
views : 257
Location : Domestic place
The PPP and our politics work together
Federal Water Resources Minister Faisalwada
، پیپلز پارٹی اور ہماری سیاست الگ ہے مل کر کام کریں
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی کے پانی کا مسئلہ سندھ حکومت اور کراچی مل کر حل کرنا چاہتے ہیں،
عمران خان سندھ کے مسائل کیلئے فکرمند ہیں۔
وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ مل کرپانی کامسئلہ حل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ہماری سیاست الگ ہے مل کر کام کریں گے، سیاست اپنی جگہ ہے، مسائل سےمتعلق کوئی تعصب نہیں کررہے
فیصل واوڈا نے کہا جب ملک اورترقی کی بات ہوتوکوئی سیاست نہیں ہوگی نہ کرنےدیں گے ، صوبوں کے مسائل اور ملکی سلامتی کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں۔
وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کوٹری بیراج سے45کلومیٹردوردریائےسندھ پرایک اوربیراج بنائیں گے، عمران خان کوکریڈٹ نہیں چاہیےمسائل کاحل چاہیے، صوبےکی ترقی یاملک کی ترقی میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہئے۔
انھوں نے کہا سہیل انورسیال سےدرخواست کی ہم سیاسی تعصب نہیں کررہے، ہم کھلےدل کےساتھ آگے بڑھ رہےہیں، وزیراعظم صاحب کی پوری اجازت سےکام کیےجارہےہیں، ان کی ہدایت ہےکہ حکومت سندھ سے فاصلے کم کئے جائے اورسب کوساتھ لیکرچلیں۔
آج میرےلئےایک اچھادن ہے، سندھ کےپانی کیلئےآج کےدن ایک اچھافیصلہ ہواہے، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کانہیں ہے۔