Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 23, 2019 11:57 pm views : 270

Islamabad- Civil Society Kashmir Solidarity Rally
  • Urdu

اسلام آباد،جلد ہی پاکستان اور خالصتان کا پرچم دہلی پر لہرائیں گے،سکھ رہنما

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں اقلیتی برادریوں اور نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
ریلی میں بچوں، بوڑھوں اور مرد وخواتین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے جنہوں نے یک زبان ہوکر کشمیریوں پر مودی سرکاری کے ظلم وبربریت کی شدید مذمت کی۔
ریلی سے خطاب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن کشمیری جذبہ ایمانی کے ساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں منظم نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں، بھارتی افواج بزدل ہیں، رات کے اندھیرے میں کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔
ریلی سے خطاب میں سکھ برادری کے نمائندے سردار پرتاپ سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم بندکرے، ہم کشمیر بھی واپس لیں گے اور اب خالصتان بھی بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیوں کہ گولڈن ٹیمپل سے سکھوں کو کشمیریوں کی مدد کرنے کی ہدایت مل گئی ہے، مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں جلد ہی پاکستان اور خالصتان کا پرچم دہلی پر لہرائیں گے اور ہر ایک ظلم کا حساب ہوگا۔
سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاندنی چوک پر خالصتان کا جھنڈا لہرایا جائے گا، سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved