Aug 24, 2019 12:00 pm
views : 254
Location : Domestic place
On the 20th day in the occupied valley also life imprisonment, place to protest
مقبوضہ وادی میں 20 ویں روز بھی زندگی قید، جگہ جگہ احتجاج
مقبوضہ وادی میں کرفیو کو آج 20 روز ہوگئے
وادی میں بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا، کشمیری نوجوانوں نے سر پر کفن باندھ لیا۔ خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ ظالم بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔
شہید خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کچھ بھی نارمل نہیں ہے، یہ ان کا میڈیا ہے وہ کچھ بھی کہہ رہے ہیں، وہ جو ہمارے ارد گرد ہو رہا ہے نہیں دکھا سکتے، وہ یہاں سب نارمل دکھا رہے ہیں لیکن کشمیر میں کچھ بھی معمول پر نہیں، میرے بچے روز مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ماما کیوں چلی گئیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔
پیلٹ گن سے زخمی کشمیریوں نے ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ قابض فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا۔ مائیں گرفتار بچوں کی خیر خبر جاننے کے لیے بے قرار ہیں۔ حریت رہنماؤں نے کشمیریوں کو تمام تر پابندیوں کو توڑنے اور چٹان کی طرح قابض فوج کے سامنے ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے۔