Aug 24, 2019 12:21 pm
views : 264
Location : Domestic place
One year has passed; the Prime Minister is still looking for an economic improvement plan
ایک سال گزر گیا؛ وزیر اعظم کو تاحال معاشی بہتری کے پلان کی تلاش
وزیراعظم نے اکنامک منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے توثیق شدہ میکرواکنامک فریم ورک پر نظرثانی کی جائے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے، اخراجات کی حداور ریاستی ضمانت کے اجرا کو محدود کیے جانے کے بعد مالیاتی ماہرین کیلیے میدان انتہائی محدود ہوچکا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزارت خزانہ ملکی اقتصادی منظرنامے اور ساکھ میں بہتری کیلیے نجی شعبے سے سرمایہ کاری بڑھانے اور گورنر اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں مزید اضافہ روکنے کی درخواست کرسکتی ہے۔ اسٹیٹ بینک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہاہے جو مرکزی بینک اور وفاقی حکومت کے اقدامات سے ہی بڑھی ہے جن میں روپے کی قدر میں کمی، ٹیکسز میں اضافہ ، گیس بجلی اور پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ شامل ہے۔