Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 25, 2019 04:11 pm views : 265

Location : Skardu

Skardu- Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari's Press Conference
  • Urdu

اسکردو،عمران خان جو وعدہ کرتے ہیں اس کا الٹ کرتے ہیں ،بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا، اس پر یوٹرن لیا، ایک بھی بات پر وہ قائم نہیں رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے آپ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، وہ جو وعدہ کرتے ہیں اس پر یوٹرن لے لیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان جو وعدہ کرتے ہیں اس کا الٹ کرتے ہیں ،عمران خان نے جو نعرہ لگایا وہ جھوٹ نکلا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لگتا ہے حکومت اپوزیشن کر رہی ہے، ہماری حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو علم ہی نہیں کرنا کیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے ہر اقدام کو فالو کر رہی ہے،حکومت خود ہی اپوزیشن کرے گی تو حکومت کون کرے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ہم سے آئینی حقوق چھین رہا ہے وہ کیسے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائےگا، عوام ساتھ دیں ، ملکی مسائل حل کر یں گے،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلواؤں گا۔
انہوں نے اپنی پھو پھی فریال تالپور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ رات 12 بجے انہیں غیر آئینی طریقے سے جیل منتقل کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے، یہ کوئی فاشسٹ نہیں نظریاتی پارٹی ہے ۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالا مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ رہے ہیں، دنیا میں جہاں بھی جاؤں گا کشمیر کے کاز پر آواز بلند کروں گا۔
انہوں نے مودی حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی گجرات کا قصائی ہے ، مودی نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل بنا دیا ہے ، مودی سرکار سرینگر میں جا سکتی ہے تو ایسا کر کے دکھا دے، مودی نے کشمیر معاملے کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ کشمیر پر توجہ دلانے کے لیے یو این کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ مودی وزیراعظم منتخب ہوا تو اسے قانونی حیثیت دے کر پاکستان نے اسٹریٹجک غلطی کی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں فارن آفس کو کمزور کیا گیا ہے، سفارت کاری جاننےوالی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved