Aug 25, 2019 06:44 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Islamabad- Governor House in Nathiagali to be opened for public, says PM
وزیراعظم عمران خان کا گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کو پیسہ کما کر دیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کے لیے کھولنےکا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے اب یہ عمارتیں حکومت کوپیسہ کما کر دیں گی،عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں گورنر ہاؤس نتھیا گلی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔