پشاور،سراج الحق نے کہاکہ مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بے وفائی ہے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر بچاؤ عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کےحقوق چھینےجارہےہیں۔
پشاور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بے وفائی ہے،سراج الحق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، مقبوضہ کشمیرکی قیادت جیلوں میں ہے، کشمیرمیں لاکھوں لوگ جام شہادت نوش کرچکےہیں، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرپرپابندی لگائی گئی، مقبوضہ کشمیرکےلوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہےہیں
سراج الحق نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق چھین رہاہے ہے ، کشمیری 71سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔ کشمیری اس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ حکومت امریکہ کی جانب دیکھ رہی ہے ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کی پالیسیاں منظورنہیں ہیں۔ یواے ای کامودی کوایوارڈکشمیریوں اورعالم اسلام سے بےوفائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق میں بنگلادیش اورفلسطین میں بھی جلوس نکالے گئے ہیں۔