کراچی میں بسنے والے کشمیریوں کا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج
کراچی میں بسنے والے کشمیریوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا مظاہرے میں کشمیری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جن میں بچے ،بزرگوں،مرد وخواتین کی بڑی تعداد شامل تھی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈٖز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے نعرے درج تھے اس موقع پر مطاہرین کی جانب سے بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں ہےجب کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا،کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر اقوالم عالم اور مسلم امہ کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔