Aug 26, 2019 03:00 am
views : 263
Location : Domestic place
PM Imran to take nation into confidence over Kashmir issue today
مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ کشمیر اور مشرقی سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کےپیش نظر آج عوام سے خطاب کریں گے جو شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 22 روز سے صورتحال انتہائی سنگین ہے، مودی حکومت نے وادی میں 8 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرکے بڑے جیل میں بدل دیا ہے، یہاں تک کہ کشمیریوں کو کھانے پینے کی اشیا اور پانی تک دستیاب نہیں، وزیراعظم کا قوم سے خطاب گزشتہ ہفتے سے طے ہے جس کا معاون خصوصی نے قبل ازیں بھی اعلان کیا تھا۔