Aug 26, 2019 03:14 am
views : 243
Location : Domestic place
Twitter sends notice to president Alvi over Kashmir tweet
بھارت کی ٹویٹر کو صدر پاکستان کا اکاونٹ بند کرنیکی درخواست مسترد
صدرمملکت عارف علوی کے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ٹویٹس بھارت کی مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئے۔ بھارتی حکام نے ٹویٹر انتظامیہ کو شکایت کر دی جس پر ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو ای میل بھیج دی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ صدرمملکت کو ٹویٹر انتظامیہ کی ای میل مضحکہ خیزہے، ٹویٹرانتظامیہ سرکش مودی کی حمایت میں بہت آگے نکل گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ نے صدر مملکت کا ٹویٹر اکاونٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی۔