جعلی اکاؤنٹس کیس، فریال تالپور نے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دیدی،درخواست میں احتساب کورٹ نمبر2 ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ،سیکرٹری ،وزارت داخلہ آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست فاروق ایچ نائیک نے رجسٹرار آفس میں جمع کرادی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس19 اگست سے جاری ہے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود نیب حکام چھوڑ نہیں رہے ،پروڈکشن آرڈر ایشو ہونے پر رکن اسمبلی کو پیش کرنا چاہئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل سے پروڈکشن آرڈر پر سندھ اسمبلی اجلاس میں بھیجاجائے