Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 26, 2019 06:00 pm views : 250

Location : NAB

Islamabad- NAB Recover 71 Billion rs in 20 Months,NAB.
  • Urdu

 گزشتہ 20 ماہ کے دوران  بدعنوان عناصر سے 71 ارب روپے برآمد کئے ہیں ,نیب

قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 ماہ کے دوران بیورو نے بدعنوان عناصر سے 71 ارب روپے برآمد کئے ہیں جنہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال اور آٹھ ماہ کے دوران بیورو نے بدعنوانی کے 600 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے مختلف جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی  کے مالکان سے لوگوں سے بٹورے گئے اربوں روپے برآمد کئے ہیں اور انہیں متاثرہ لوگوں تک واپس پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک کرپٹ عناصر سے 326 روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
نیب کا پیٹرولیم ڈویژن کے ایک دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کیخلاف جنگ میں اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے بھرپور محنت اور دیانتداری سے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ ’’ کہا جاتا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، ایسا ہرگز نہیں ، نیب نیازی گٹھ جوڑ نہیں ،نیب پاکستان گٹھ جوڑ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس پروپگنڈہ میں نہ آئیں کہ نیب کاروباری طبقے کو ہراساں کر رہا ہے،ہم کیوں ہراساں کریں گے؟جانتے ہیں کہ یہ لوگ ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بزنس مین خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔ پالیسی بنانے میں نیب کا کوئی کردار نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ ٹیکس لگانے اور وصول کرنے میں نیب کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ میرے اس دو سالہ دور میں 6 سو کرپشن ریفرنسز دائر ہوئے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved