Aug 26, 2019 06:01 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- 'Subjective video' is original, Maryam tells FIA team.
اسلام آباد،جج ارشد لک کے ویڈیو اصلی ہے،مریم نواز
جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے کو 41 سخت سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ویڈیو اصلی ہے، اصل آڈیو ریکارڈنگ ناصر بٹ کے پاس ہے، جج ارشد ملک کی ملاقاتوں کو ریکارڈ کرنے کی ہدایت کبھی نہیں کی، ججوں پر فیصلے دینے کیلئے دباؤ ڈالنے والوں کا اشارہ ریکارڈنگ سے ملتا ہے مجھے بتانے کی ضرورت نہیں، ارشد ملک کی کوئی قابل اعتراض ویڈیو نہیں دیکھی جبکہ ناصر بٹ نے جج کی ویڈیو اپنی مرضی سے ریکارڈ کی۔
تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے، ناہی اسے ایڈٹ کیا گیا ہے اور نا ہی اس کی ٹیمپرنگ کی گئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے اپنے تحریری جواب میں مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے کئی انکشافات کئے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کو ایڈٹ نہیں کیابلکہ اسکرین پر ایک جانب ویڈیو چلائی گئی جب کہ باقی آدھی اسکرین پر اردو ٹرانسکرپٹ چلائی گئی، ناصر بٹ نے انہیں بتایا کہ ایک آڈیو کم ویڈیو ہے اور ایک آڈیو ہے اور انہیں دو مختلف ڈیوائسز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ناصر بٹ نے یہ بھی بتایا کہ آڈیو کم ویڈیو جس ڈیوائس میں ریکارڈ ہوئی وہ ناصر بٹ کے ساتھ والے شخص کی جیب میں تھی تاہم اس دوسرے شخص کا نام اور کوائف معلوم نہیں۔
مریم نواز نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے 41 سخت سوالات کے جوابات دئیے جو جج ارشد ملک کی درخواست پر مریم نواز اور (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کے خلاف شکایت کی تحقیقات کر رہا ہے۔