Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 26, 2019 06:02 pm views : 242

Location : Pakistan House

Karachi- I Can Clean KArachi in three Months,Kamal.
  • Urdu

 کراچی میرے حوالے کریں، تین ماہ میں شہر کو صاف کرکے دکھائیں گے،مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میرے حوالے کریں، تین ماہ میں شہر کو صاف کرکے دکھائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کی قیادت اپنی پارٹی میں احتساب کا عمل شروع کرے اور میئر کراچی اور چیئرمینز کو فارغ کرکے نئے لوگ لائے۔ اُن کا کہنا ہے کہ میئر کراچی اور دیگر حکام کو بھاگنے نہ دیا جائے بلکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب سے پہلے کراچی کو کردار والی قیادت چاہیے۔ وفاق کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پانچ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنائے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فوری ختم کیا جائے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم یونین کونسل کی سطح اور یونین چیئرمین کے حوالے کیا جائے۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نےکشمیر معاملے پر عمران خان کی حکومت کی غیر مشروط حمایت کی ہے، دنیا میں کوئی مظلوم کی مدد نہیں کرتا مفادات دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے کشمیر کے دورے پر جارہے ہیں کیونکہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
مصطفیٰ کمال نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی کے معاملے پر یو این کوبلانا پڑے گا، اربوں روپےکچرا اُٹھانے، تنخواہوں اور ایندھن کی مد میں خرچ ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کراچی میں صفائی نہیں ہو رہی۔ اُن کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاجسٹکس مجھے دے دیں،ان ہی وسائل سے 3ماہ میں صفائی کردیں گے۔
یہ کراچی اور اس کے شہریوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں، شہر کے لیے انہیں 69ارب روپے ملے کہاں گئے؟ میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تحقیقات کی جائیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved