Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 26, 2019 06:29 pm views : 247

Location : Domestic Place

Bahawalpur- Villages flooded near Bahawalpur as embankment breaks.
  • Urdu

 بہاولپور کے قریب دریائے ستلج بپھر گیا، حفاظتی بند ٹوٹنے سے فصلیں زیرآب آ گئیں

بہاولپور کے قریب دریائے ستلج بپھر گیا، ڈیرہ بکھا کے قریب حفاظتی بند ٹوٹنے سے فصلیں زیرآب آ گئیں۔ سیلابی پانی آباد ی میں داخل ہو گیا، ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر کٹاؤ سے دھان اور کپاس کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
دریا بپھرنے لگے، کئی مقامات پر سیلابی صورتحال کے بعد لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، بہاولپور کے قریب دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ڈیرہ بکھا کے علاقے میں قائم حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے پانی آبادی میں داخل ہو گیا اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی بھی زیرآب آ گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ میں کوئی بھی موجود نہیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت انتظامات کر رہے ہیں۔ ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا، کٹاؤ سے دھان اور کپاس کی فصلیں تباہ، مزید کئی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا، گیمبر کے علاقے پوران، اٹاری، نامہ جندیکا میں پولیس نے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
دریائے ستلج بپھرا پانی بورے والا کے متعدد دیہات میں بھی داخل ہو گیا، ساہوکا، فاروق آباد اور جھیڈو میں سیلابی پانی سے فصلیں زیر آب آئیں۔ متاثرین کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved