Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 27, 2019 09:39 pm views : 269

Location : Pakistan House

Karachi- Corruption behind Karachis garbage issue Mustafa Kamal
  • Urdu

کراچی، کراچی کے لیے گاربیج ڈائریکٹر بننے کو تیار ہوا،سیاست کرتا تو اپنے سیاسی دشمن کو باس نہیں کہتا، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے گاربیج ڈائریکٹر بننے کو تیار ہوا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال کہنا ہے کہ کراچی کے لیے اس سے بھی نیچے کی پوزیشن پر کام کرنےکو تیار ہوں ، میں سیاست نہیں کررہا، ہم صرف یہ کہہ رہےہیں شہر سے کچرا اٹھادو۔
انہوں نے کہا کہ  ہمارے بچے بیمار ہورہےہیں ، اگر سیاست کرتا تو اپنے سیاسی دشمن کو باس نہیں کہتا، میں نے معزز میئر کو پوری دنیا کے سامنے اپنا باس تسلیم کیاتھا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ سرکاری مشین کے متحرک ہوئے بغیر کوئی این جی او شہر میں صفائی نہیں کرسکتی ہے، ایم کیو ایم کے اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کی کالز آئیں کہ وہ میرے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو گھنٹے پہلے پتہ چلا کہ میئر صاحب نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹادیا ، چند گھنٹوں میں ہی اپنا آرڈر واپس لے لیا ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ جب میں میئر کراچی تھا تو میں نے 30 ہزار کروڑ خرچ کیے ، اس میں سے ایک تنکا بھی حرام نہیں کمایا ، اس شہر کو میں کہاں  چھوڑ کر گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس پراجیکٹ کے لیےکشمیر جانے کا پلان کینسل کردیا تھا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے گزشتہ روز چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے گاربیج پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ تین ماہ میں شہر کو صاف کریں گے اور ہر وقت کام کریں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved