Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 27, 2019 09:43 pm views : 286

Location : Domestic Place

Islamabad- Nawaz Sharif Has Poor Health,Government Didn't Providing Facilities,Shahbaz Sharif.
  • Urdu

اسلام آباد،عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے،شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر انہیں کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ ‎نوازشریف کی صحت کو خطرات پر مطلوبہ ایمبولنس نادینا عمران حکومت کے انتقام اور چھوٹے پن کا ثبوت ہے، نوازشریف کو ہنگامی طبی امداد دینے میں جان بوجھ کر لاپراوہی اورغفلت کا رویہ مجرمانہ ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ‎دو سرکاری اسپتالوں کا مناسب مشینوں سے لیس ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار سیاسی انتقام ہے، ‎سیاسی مخالفت پرصحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے، ‎نوازشریف کے فزیشن ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کرصورتحال سے آگاہ کیا ہے، وہ نوازشریف کی صحت کیلئے اپنی تشویش سے متعلقہ حکام کو مسلسل آگاہ کررہے ہیں۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ جان بوجھ کر لاپرواہی اور غفلت برتی جارہی ہے، انہیں 24 گھنٹے خصوصی طبی توجہ کی ضرورت ہے، انہیں قلب، شوگر اور گردوں سمیت متعدد امراض کا سامنا ہے، ‎علاج میں غفلت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ‎بارہا آگاہ کرنے کے باوجود علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنا حکومتی بدنیتی اور خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved