Aug 27, 2019 09:50 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI govt taking steps to promote tourism Zulfiqar Bukhari
اسلام آباد، پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے،زلفی بخاری
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے سیکٹر میں کام ہو رہا ہے جبکہ اسے شعبے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے، ہم نے سیاحت کے حوالے سے کئی ورکشاپس سیمینارز منعقد کروائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، پاکستان کا کلچر اور ثقافت قدیم ہے، مستقبل میں پی ٹی ڈی سی کا کردار آپ کو نظر آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیاحت کو فروغ دینے میں پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنا کردار دا کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹوررزم ایک ایسا سیکٹر ہے جسے وزیر اعظم عمران خان خود لیڈ کر رہے ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے سیکٹر میں کافی کام ہو رہا ہے، ان ورکشاپ کا مقصد آپ لوگوں کو ایک جگہ بیٹھ کر اس سیاحت کے سیکٹر کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ کمپنیز کو دعوت دے رہے ہیں کہ پاکستان میں برینڈ بنائیں، پاکستان کے پاس اپنی ایک ثقافت ہے جس کو ایکسپلور کرنا چاہیے۔