Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 27, 2019 09:55 pm views : 286

Location : AJK

Islamabad- Boxer Amir Khan Visit LoC
  • Urdu

باکسر عامر خان کا ایل او سی کا دورہ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

پاکستانی نژاد عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرکے بھارت جارحیت کے خلاف کشمیریوں سے بھارتی یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر باکسر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے سیکیورٹی وجوہات پر ایل او سی آنے سے منع کیا گیا لیکن میں نے کہا میں ہر صورت جاؤں گا کیونکہ آزاد کشمیر پُرامن ہے اور یہاں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
عامر خان نے کہا کہ میں برطانیہ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، چاہتا ہوں جس طرح آزاد کشمیر میں امن ہے ایسے ہی مقبوضہ کشمیر میں ہو۔
باکسر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے لوگ محصور ہیں، انتہا پسند بھارت امن کے لیے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وادی میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے جب کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم شخصیات کو خطوط بھی لکھے ہیں۔
عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، میرے جذبات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، وہ لوگ تنہا نہیں ان کا ساتھ دیتا رہوں گا اور ان کی آواز بنا رہوں گا۔
اس کے علاوہ باکسر عامر نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستانی اور عالمی نامور شخصیات سے انسانیت اور امن کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا کہا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved