Aug 28, 2019 11:00 am
views : 368
Location : Domestic place
Sheikh Rashid predicts full-blown Pakistan-India war in October, November
اکتوبر اور نومبر میں پاکستان بھارت کی جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل نہیں کر رہے، سلامتی کونسل مسئلہ حل کرنا چاہتی تو رائےشماری ہوچکی ہوتی، کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر کھڑا ہونا ہے، 10 محرم کے بعد دوبارہ کشمیر آؤں گا، فاشسٹ مودی کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا قائداعظم نے مسلم دشمن سوچ کا پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا، خونخوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آرہی ہے، جو سوچتے ہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہے وہ بے وقوف ہیں، خوش قسمتی ہے ہمارے ساتھ چین جیسا دوست کھڑا ہے، 27 سمتبر کو عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر اہمیت رکھتی ہے، کیا عالم اسلام کی زبانیں بند ہوچکی ہیں؟۔