Aug 28, 2019 12:24 pm
views : 279
Location : Domestic place
Sharif expected to be moved to PIC for treatment
نواز شریف کی طبیعت ناساز، پنجاب کارڈیالوجی منتقل کئے جانے کا امکان
کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت خراب ہو گئی جس پر ان کا فوری میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، حکام کے مطابق اگر ڈاکٹروں نے تجویز کیا تو انھیں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس پر وہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھگت رہے ہیں، گزشتہ روز ان کے بھائی اور صدر ن لیگ شہباز شریف نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ نوازشریف دل اور گردوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں اس کے باوجود حکومت انھیں ہسپتال منتقل نہیں کر رہی۔