Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 28, 2019 07:52 pm views : 270

Location : GHQ

Defense and Martyrs Day to be marked on 6th of next month: DG
  • Urdu

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے یومِ شہدا و دفاع منانے سے متعلق تقریب کی تفصیلات جاری کردیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  نے یومِ شہدا و دفاع منانے سے متعلق تقریب کی تفصیلات جاری کردیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں یومِ شہدا و دفاع 2019 سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں میجر جنرل آصف غفور نے تقریب کے فارمیٹ سے متعلق آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، اس بار جی ایچ کیو میں شام کے وقت مرکزی تقریب نہیں ہو گی بلکہ تقریب کو دن کے وقت رکھا گیا ہے جس میں صرف شہدا کے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے، آرمی چیف شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے جب کہ آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول رکھیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہوں گی، یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں، گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے، پچھلے سال کی طرح عوامی مقامات پر شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی، شہید کی گلی، محلے، گاؤں اور شہر میں اُن کی تصاویر لگائی جائیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ تقریبات کا حصہ ہو گا۔
میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے اعلان کردہ ’کشمیر آور‘ کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق 12 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے، 12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا، پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہ اکٹھی ہو گی، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved