Aug 29, 2019 05:25 am
views : 260
Location : Foreign Office
Islamabad- Want a fruitful end to Afghans peace talks
اسلام آباد، افغان امن مذاکرات کا نتیجہ خیز اختتام چاہتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ،پاکستان افغان امن مذاکرات میں پیشرفت کوخوش آئندقراردیتاہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن اور استحکام چاہتا ہے، افغانستان میں امن کیلئیپاکستان نیسنجیدہ کوششیں کی ہیں، مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایشو ہے، چاہتے ہیں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ حل ہو، بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدودبند کرنیکاابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سیسیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، ایل اوسی پر شہریوں اور سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، کل بھی ڈپٹی ہائی کمشنر بھارت کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔
انھوں نے مزید کہا امریکاطالبان امن مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیہیں، پاکستان افغانستان کے امن عمل کو ہمیشہ سے سپورٹ کرتا آیا ہے، افغان امن مذاکرات کا نتیجہ خیز اختتام چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کو سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے آگاہ کیا، توقع ہے افغانستان سرحدپار سے دہشت گردی روکنے کیلئے اقدامات کرے گا، پاکستان نے افغانستان کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا مسئلہ کشمیرحل کرنیکیلئیہماری کوششیں جاری ہیں اورجاری رہیں گی، پاکستان بھارت سے کبھی باہمی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، ہرمرتبہ بھارت کی جانب سیمذاکرات سے راہ فرار اختیار کیاگیا۔
کرتارپورراہداری سے متعلق ترجمان نے کہا پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدامات کرلییگئے ہیں، پاکستان کے اپنے پلان کے تحت کرتارپور راہداری پر کام جاری ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کی تکمیل چاہتا ہے۔