Aug 29, 2019 08:23 pm
views : 267
Location : Different Places
Extremist Modi is destroying world peace: Firdous Ashiq Awan
انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے: فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا، عمران خان قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ایک اور وعدہ وفا ہونے جا رہا ہے، سرمایہ کاروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وزیراعظم ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔