Aug 30, 2019 12:16 pm
views : 270
Location : Domestic place
Pakistan observes 'Kashmir Hour' on Friday
وزیراعظم کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں 'کشمیر آور'
کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق یکجہتی آور ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا۔ ملک بھر میں سائرن، پاکستان اور کشمیر کا ترانہ بجایا گیا۔ 12 بجتے ہی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل آدھے گھنٹے کے لئے سرخ ہوئے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک میں شاہراہ دستور پر واقع دفاتر کے ملازمین اور تحریک انصاف کے رہنما جمع ہوئے، جہاں مرکزی اجتماع ہوگا، وزیراعظم نے شاہراہ دستور پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ وزرا اعلٰی نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ اپنے دفاتر کے سامنے جمع ہونے والوں کی قیادت کی جبکہ ملک بھر میں عوام اپنے مقام کار، دفاتر، گھروں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں سے باہر آ کر قریبی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوئے۔
ریلوے سٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جن سے متعلقہ وزرا اور اہم شخصیات خطاب کریں گی، جمعہ کی نماز کے بعد مظلوم کشمیریوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، 2 بجے سے شام 5 بجے تک ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی، جن کے شرکا پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے ہوئے ہوں گے۔