Aug 30, 2019 12:41 pm
views : 267
Location : Domestic place
FM Qureshi discusses Kashmir unrest with South Korean, Saudi counterparts
شاہ محمود کا جنوبی کورین ہم منصب سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جنوبی کورین ہم منصب کانگ کیونگ واسے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے لوگ 25 روز سے بد ترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی فورسز رات کے وقت گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو اغواء کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، بھارتی حکومت حقائق کو دنیا کی نظر سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔