Aug 30, 2019 02:37 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Islamabad-Sheikh Rashid says war with India has begun
اسلام آباد،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر بیان
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے،جس ہتھیار سے وار کرے گا ہم بھی اسی ہتھیار سے وار کریں گے، عوام آج اپنے کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کہا کہ سیاسی، سفارتی اور میڈیا محاذ پر بھارت سے جنگ کی ابتدہ ہوگئی ہے، بھارت جس ہتھیار سے وار کریگا، ہم بھی اسی سے جواب دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کاکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کافیصلہ دانشمندانہ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ رقم کرچکی ہے، آج عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے گھروں سے نکلیں گے۔اس موقع پرزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں کی گئی اپنی غلطی کا اندازہ نہیں تھا، بھارت نے بہت بڑی غلطی کردی ہے، مودی کواندازہ نہیں تھا کہ عمران خان ایساردعمل دیگا، 136 ٹرینیں دن کے 12بجے ایک منٹ کیلئے رکیں گی۔