Aug 31, 2019 12:05 pm
views : 267
Location : Domestic place
Pakistan ready for 'conditional' bilateral talks with India: Qureshi
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو خوش آمدید کہا جائے گا، پاکستان نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن انڈیا کی جانب سے مذاکرات کا ماحول دیکھائی نہیں دے رہا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کشمیر سے کرفیو فوری ہٹائے، لوگوں کے حقوق بحال کرے، پوری کشمیری قیادت جو پابند سلاسل ہے اس کو رہا کرے اور انھیں کشمیری قیادت سے ملنے کی اجازت دی جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔