Aug 31, 2019 12:12 pm
views : 255
Location : Domestic place
Prime Minister Imran Khan hopes for the Muslim nation of Pakistan
پاکستانی قوم کی مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا اور انھیں وہاں کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیں۔ پاکستانی قوم کی یو اے ای سمیت دیگر مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں۔
امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔