Aug 31, 2019 12:24 pm
views : 275
Location : Domestic place
Occupied Kashmir: Lockdown on 27th day, Kashmiri media report on missing citizens
مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا 27 واں روز، کشمیری میڈیا کی لاپتا شہریوں پر رپورٹ جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو اور لاک ڈاؤن 27 ویں روز میں داخل ہوگیا
مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ جاری ہونے کی وجہ سے وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے جب کہ جگہ جگہ بھارتی فورسز تعینات ہیں۔
وادی میں کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء، دواؤں کی قلت ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مودی حکومت نے حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھروں یا جیلوں میں بدستور بند کررکھا ہے۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی فورسز کی حراست سے لاپتا کشمیریوں پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 29 برسوں کے دوران 8 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی حراست کے دوران لاپتا ہوئے۔
کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئیں جب کہ مقبوضہ وادی میں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں، گمنام قبریں بھارتی فورسزکی حراست سے لاپتا ہونے والوں کی ہیں۔