مودی بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے پوری دنیا جانتی ہے،شیخ رشید
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی سن لو! بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔ مودی کے اقدامات کہ باعث بھارت میں مسلمان ڈی گریڈ ہورہے ہیں۔بھارت آزاد کشمیر کی جانب بڑھاتو ہمارے پاس اسمارٹ بم موجود ہیں، وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر سخت محنت کی ہے،مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کا حل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ۷ ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان اسٹیشن کا افتتاح کریں گے،آزادی کشمیر پر خصوصی سلوگن ٹرینوں پر لگائے جائیں گے۔جناح ایکسپریس کا کرایہ 500 روپے کم کر رہے ہیں،بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا 6 ستمبر کو افتتاح کریں گے۔ 4 سے 5 ٹرینوں کو اکٹھا کرنے جا رہے ہیں، بارشوں کے باعث ہماری مال گاڑیاں زیادہ متاثر ہوئیں۔
آزادی کشمیر پر خصوصی سلوگن ٹرینوں پر لگائے جائیں گے۔
شیح رشید نے مزید کہا کہ قوم سے وعدہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایم ایل ون بنا کر رہے گا۔ کوئی نئی پسنجر ٹرین نہیں چلائیں گے، مال گاڑیوں میں مزیداضافہ کریں گے۔