Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 01, 2019 03:37 pm views : 277

Location : PM Office

Islamabad- World nations to take notice of continued brutalities of Modi regime in Occupied Kashmir PM.
  • Urdu

اسلام آباد،مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کو سمجھنا ہوگا،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کبھی بھی ہماری محمدﷺ سے محبت کو نہیں سمجھ پائیں گے، مسلمان اپنے نبی ﷺسے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔
 وزیراعظم عمران خان نے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرے گا,وزیراعظم نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دنیا بھرمیں اسلامو فوبیا بڑھتا جا رہا ہے۔ خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کو سجھنا ہوگا، آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں آرایس ایس مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے، آر ایس ایس کی شروعات کیسے ہوئی وہ انٹرنیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو برابری کے حقوق نہیں مل رہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا بلیک آؤٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آرایس ایس کے غنڈے دہشت گردی کر رہے ہیں، بھارت کا سیکولرازم خطرے میں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت فروری جیسا ایڈونچر دوبارہ کرسکتا ہے، خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیےکچھ بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved