Sep 01, 2019 04:20 pm
views : 266
Location : Different Places
Islamabad-Public Views on Plastic Bags
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی جاری ہے جسے عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ،یوم آزادی کے موقع پر شہر اقتدار میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگادی گئی تھی،شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدام کو سراہا جارہا ہے تاہم اس بات کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے کہ حکومت کو پابندی سے پہلے اسکا متبادل لانا چاہیے تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم کود چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک اور شہر صاف ستھرا نظر آئے لیکن حکومت کو پابندی کے علاوہ مزید اہم اقدامات اٹھا نا چاہیے تھے۔
ایک شہری رشید احمد نے رائے دی کہ بڑی بڑی کمپنیز جو ڈائریاں اور کلینڈرز چھپواتی ہیں،وہ اس بار کپڑے کے بیگز پر اپنا لوگو چھپوائیں تاکہ انکی تشہیر کے ساتھ ماحول دوستی کا پیغام بھی جائے۔
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ متبادل لانے کے بعد پابندی لگائی جاتی ہے ،پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حق میں ہیں تاہم اسکا متبادل لایا جائے پھر پابندی لگائی جائے ۔
ایک اور دکاندار کا کہنا تھا کہ اس گندگی کو پاکستان سے ختم ہونا چاہیے لیکن حکومت کو اس سلسلے میں اہم اقدامات کرنا چاہیے تھے۔