کراچی،وزیراعظم مناسب وقت پرفضائی حدودبند کرنے کا فیصلہ کریں گے،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے،وزیراعظم مناسب وقت پرفضائی حدودبند کرنے کا فیصلہ کریں گے،کشمیر کے مسئلہ کاکرپشن سے کوئی تعلق نہیں،کشمیر سیل ہرپہلو پر غوروفکر کرکے تجویز دےگا،وزیراعظم 27ستمبر کو جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے، وزیرخارجہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم امریکہ کے دورے میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی دنیا میں جہاں گئے منہ کی کھانی پڑی، مودی 40ملکوں کے دورے پر نہیں گئے،مودی دورے کرتے رہے لیکن دور بدل چکا ہے،بھارتی جارحیت پر خاطر خواہ جواب دیاجائےگا،9ستمبر کو جنیوا میں انسانی حقوق تنظیم میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کروں گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، اوآئی سی کے ارکان نے متفقہ بیان دیا ہے,مقبوضہ کشمیر میں جوکچھ ہورہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے،امید ہے دیگر عوام اور مسلم امہ بھی آواز بلند کرےگی۔