یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا سفارتی کامیابی ہے،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت او آئی سی کی آواز بھی خاموش کرانے میں ناکام رہا، بھارتی مؤقف پوری دنیا میں نا کام ہوچکا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی سفارتی جدوجہد اورکشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔
عمران خان کی کال پر قوم کا شاہراہوں پرکشمیر آور منانا عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا، یہ سب ان لوگوں کیلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے سچے جذبات کا مذاق اڑایا۔