Sep 02, 2019 02:49 am
views : 268
Location : Domestic place
PM, Governor Sindh, Federal Minister Khusro Bakhtiar visit to Kanjhar Lake
وزیراعلیٰ، گورنر سندھ، وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کینجھر جھیل کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیرخسرو بختیار اور گورنرسندھ کے ہمراہ کھینجر جھیل کا دورہ کیا،
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور پروجیکٹ کا سول ورک 70 فیصد مکمل ہوچکا ہے، یہ پروجیکٹ 660 ایم جی ڈی پانی کراچی کو پہنچائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کو 30 میگاواٹ پاور پلانٹ چاہیئے، پاور پلانٹ کے فورپمپنگ اسٹیشن کو بجلی سپلائی کرے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کے فور پروجیکٹ کراچی کیلئے بہت ضروری ہے، وفاقی حکومت کے تعاون سے کے فور پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔