اسلام آباد،جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، ناصر جنجوعہ ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار
جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر جنجوعہ کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا، سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل میں ملوث ملز مان کی قبل از وقت گرفتاری سماعت کی،عدالت نے مبینہ وڈیو اسکینڈل میں ملوث نامزد ملزمان ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے دونو ں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ ایف آئی نے ایک اور ملزم غلام جیلانی کی درخواست بھی مسترد ہونے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا