لا ہور،مودی کے متنازعہ اقدامات سے کشمیر کی آزادی مزید قریب آگئی،فواد چودھری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی گئی، آسام سے مودی کیخلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے، سکھ برادری بھی بھارت کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں، مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت مشکلات کا شکار ہے،اس موقع پر انہوں نے بھارتی معیشت کی بھی بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے، منموہن سنگھ کا کہنا ہے بھارتی معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا۔مودی بھارت کے اندر بھی تنہا رہ گیا ہے۔