کلبھوشن یادیو اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات
پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی،سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملاقات خفیہ مقام پر کرائی گئی،کلبھوشن اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے 2 گھنٹے سے زائد دورانیے کی ملاقات ہوئی ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے حاضر سروس ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بھارتی قونصلر تک رسائی دے دی ہے،ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل بھارتی امور فریحہ بگٹی بھی موجود تھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کوعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی تاہم کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔