Sep 03, 2019 12:44 pm
views : 286
Location : Domestic place
Illegal allotment of public land; NAB declared Qaim Ali Shah innocent
سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ؛ نیب نے قائم علی شاہ کو بےقصور قرار دے دیا
سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف ملیر ندی کی سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، اس لئے ان کے خلاف ملیر ندی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ختم کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے بیان کے بعد قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ان کی زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ نیب پہلے تحقیقات مکمل کرے بعد میں لوگوں کو گرفتار کرے۔