لاہور،ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے
تفصیلات کے مطابق لاہوراسٹیشن پر ٹرینیں کئی گھنٹے تا خیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کا صبر جواب دے گیا،کئی گھنٹے طویل انتظار کے باوجود بھی مسا فر ٹرینوں کی راہ تکتے نظر آئے۔کئی گھنٹے طویل تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹرینوں کا کچھ پتہ نہیں تاخیر کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر شہری کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں،سسٹم میں بہتری آنے میں وقت لگے گا۔
ایک اور مسافر نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور پنڈی جانے والی ٹرینیں دونوں تاخیر کا شکار ہیں،تین سے چار گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ایک اور مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارماہ قبل چند منٹ تاخیر سے پہنچنے پر میری ٹرین نکل گئی تھی لیکن اب تک کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی مجھے اپنی ٹکٹ کی آدھی رقم واپس فراہم نہیں کی گئی، جس طرح حکومت لوگوں کو اصولوں کا پابند کرتی ہے کیا خود بھی ان اصولوں پر اتنی ہی پابند ہوتی ہے۔