آؤ چلیں شہید کے گھر،آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا۔