Sep 04, 2019 12:33 pm
views : 272
Location : Domestic place
Qureshi says Kashmir issue will be single point agenda in talks with Arab ministers
'عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا رہا ہے'
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے سنگین انسانی بحران نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے، یورپی یونین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، مسلسل کرفیو سے انسانی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا کو باخبر رکھنا چاہتے ہیں، کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔