Sep 04, 2019 01:00 am
views : 285
Location : Domestic place
PM Imran raised strongest voice for Kashmiris in seven decades: Dr Firdous
بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار: فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ کی آمد کشمیریوں کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے، مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔
دوسری جانب فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کا 31 واں دن ہے، سری نگر کے میئر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، مودی کا پاگل پن جاری ہے، یو اے ای، سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے، دونوں وزرائے خارجہ سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت ہوگی، دنیا صورتحال پر کب تک عملی اقدامات کرتی ہے یہ اہم ہے۔