Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 04, 2019 08:36 pm views : 274

Location : Different Places

Islamabad- PM takes notice of reported extortion at highways check-posts
  • Urdu

وزیراعظم نے چیک پوسٹوں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس، ایکسائز، کسٹمز، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی کراچی طورخم اور کراچی چمن روٹ پر ٹرکوں سے کرایہ وصولی کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں، زبردستی کرایہ وصولی سے نہ صرف ذرائع آمدورفت کی کاسٹ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔ غیر قانونی طور پر کرایہ وصولی اور بھتہ خوری کمزور نگرانی یا چشم پوشی کی علامت ہے، غیر قانونی کرایہ وصولی یا بھتہ خوری ایکسائز اینڈ ڈیوٹی قوانین پر سوالیہ نشان ہے، بادی النظر میں بھتہ خوری کی پشت پناہی سے حاصل کی گئی رقوم حکام بالا تک جاتی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر سختی سے نوٹس لیا ہے اور چیک پوسٹوں سے متعلق قوائد ضوابط میں تبدیلی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جائے، تمام ادارے ملٹی ایجنسی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کریں، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چیک پوسٹس کے گراونڈ اسٹاف کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سپروائزری آفیسرز اور وزارتوں میں انتظامی سربراہان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Recent News

Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved