Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 04, 2019 08:52 pm views : 288

Location : NAB Court

Lahore- Khawaja Saad Rafique, brother indicted in Paragon Housing case
  • Urdu

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس ، خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔
عدالت نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جب کہ خواجہ برادران نے نیب کا دائرہ اختیار بھی چیلنج کردیا۔
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا جب کہ کیس کی مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے چار ہزار ارب کا قرض بڑھ گیا ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کمپنیوں کو 225 ارب روپے معاف کیے گئے، اپوزیشن نے پوائنٹ اٹھایا ہے تو کہا جارہا ہے کہ ترمیم کریں گے، کیا وزیراعظم کی مرضی کے بغیر آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے۔
انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس ریلوے کو کھڑا کیا اسے برباد کردیا گیا ہے، ٹرینیں 15 گھنٹے لیٹ اور حادثات کی شرح 4 فیصد بڑھ چکی ہے، جور ریلوے کی رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

Recent News

Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved