Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 04, 2019 08:55 pm views : 289

Location : GHQ

Rawalpindi- India Should remember 27 february,DG ISPR
  • Urdu

راولپنڈٰی،72 سال سے کشمیر کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے تو اب کیوں ہٹیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہٹلر کے پیروکار ہیں اور بھارت خطے میں نئی جنگ کے بیج بورہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں، لیکن جس کے جو بھی مقاصد ہیں وہ پاکستان کو نظرانداز کرکے پورے نہیں ہوسکتے،ترجمان پاک فوج نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، بہادر کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، کشمیر کے معاملے پر کسی ڈیل یا سودے بازی کا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری سانسیں کشمیروں کے ساتھ چلتی ہیں، ہمیں ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ اور ایک عالمی تنازع ہے، بدقسمتی سے عالمی طاقتوں نے مسئلہ کشمیر میں دلچسپی نہیں دکھائی، کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی صورتحال کو اس طرح تبدیل کیا جائے کہ کشمیری وہاں نہ رہ سکیں۔
امریکا کے دورے اور کشمیر پر ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ آپ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر ہم کوئی بھی ڈیل کرلیں گے، کشمیر پر ڈیل ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگی، کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، اگر 72 سال سے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے تو اب کیوں ہٹیں گے، کشمیر کے لیے کوئی بھی قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی انتہا تک جائیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے، کشیر پر کوئی سودے بازی اور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کشمیر ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات سے ایک نئی جنگ کا بیج بورہاہے ،جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں،27فروری بھارت کو یاد رکھنا چاہیے، اسکواڈرن لیڈر حسن اور ونگ کمانڈر نعمان تیار ہیں ،کلبھوشن بھارت کے پاکستان پر بالواسطہ حملوں کی مثال ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایران کےساتھ بھی ہمارےاچھےتعلقات ہیں، مشرق وسطیٰ کےحالات کی وجہ سےایران بھی مسائل کاشکارہے، مجموعی طور پر ایران کا خطے میں امن کیلئے اہم کردار ہے۔

Recent News

Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved